28 دسمبر 2014 - 10:14
شام، مخالفین سے گفتگو کو تیار

شام میں تقریبا چار برسوں سے جاری بحران کو ختم کرنے کے لئے شامی حکومت نے مخالفین سے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت دمشق ، ماسکو میں ان شامی تنظیموں کے ساتھ مل کر بحران کا حل نکالنے کے لئے تیار ہے جو اس کے لئے سنجیدہ ہیں۔

 شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ شام، ہمیشہ سے ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے جو اتحاد میں یقین رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ روس نے شام کے بحران کے حل کے لئے ایک مؤثر منصوبہ پیش کیا ہے جس پر بات چیت کے لئے ماسکو میں مذاکرات ہوں گے۔

ماسکو نے بتایا ہے کہ ممکن ہے کہ جنوری میں اس اجلاس کا انعقاد ہو جس میں شام کے بحران کے حل پر سنجیدگی سے گفتگو کی جائے گی۔

.......

/169